مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رمضان المبارک میں شہر کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان کردیا۔
کے ایم سی ہیڈ آفس میں اسٹریٹ لائٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کراچی کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زیادہ اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی، تمام چیئرمینوں کو 50، 50 اسٹریٹ لائٹس دی جارہی ہیں۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہ اسٹریٹ لائٹس تمام چیئرمین کو بلاامتیاز و تفریق دی گئی ہیں، کراچی کی رنگ و رعنایاں بھی واپس آرہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پورا شہر امن و سکون کے ساتھ رمضان المبارک گزار رہا ہے، روشن کراچی کی تفصیلات کراچی والوں کے ساتھ شیئر کرنی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ہر ٹاؤن میں بڑے بڑے پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے، ہر ٹاؤن میں بلدیہ عظمیٰ کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدنی کراچی کی عوام کی امانت ہے، ہم نے پچھلے ڈیڑھ سال میں سخت فیصلے کیے، پریشانیاں جو کاٹیں آپ نے اس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ خدمت مزید مؤثر انداز میں کرنے کی ضرورت ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدنی اب بہتر ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹریٹ لائٹس نے کہا کہ کراچی کی
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) عام تعطیل کا اعلان، سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں آئندہ جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔ دوسری جانب ترجمان کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش 26 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ایس سی جی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن بوگس ہے، بوگس نوٹیفکیشن سے کمشنر ہاوس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔