کراچی؛ ٹمبرمارکیٹ کے گودام میں آتشزدگی، 4 رکشے، 3 موٹرسائیکلیں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ سے 4 رکشے اور 3 موٹرسائیکلیں جل گئیں۔
نپئیر کے علاقے پرانا حاجی کیمپ آنکھوں کے اسپتال ( آئی اسپینسر ) ٹمبر مارکیٹ میں واقعے لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کے ایم سی کا ایک بائوزر اور مزید دو فائرٹینڈر موقع پر روانہ کیا گیا۔آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس ، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ واٹر کارپوریشن سے بھی مدد مانگ لی گئی ۔
ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ لکڑی کے دروازوں کے گودام میں لگی تھی ۔ تین دکانوں میں گودام قائم تھا۔ لکڑی کا گودام اور اس میں رکھی بھاری مالیت کی لکڑی مکمل طور پر جل گئی جبکہ گودام کے عقب میں کھڑے چار رکشے اور تین موٹرسائیکلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئیں۔ فائربریگیڈ کی مجموعی طو پر 6 گاڑیوں کی مدد سے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ دو گھنٹے سے زائد دیر تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔ آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوعہ پر واٹر ٹینکرز بھیجے گئے۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر برگیڈ اور ریسکیو سے رابطے میں رہا ۔ فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔ فائر بریگیڈ کو آتشزدگی بجھانے کے لیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی۔ واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کے ساتھ آگ بجھانے کے آپریشن میں بھرپور مدد کرتا رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن کے گودام میں
پڑھیں:
اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔
مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔
ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔