آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم کی تنقید کے بعد احسن اقبال کا پہلا بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ایک مباحثہ ہوا تھا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانیٔ پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
وفاقی وزیر نے کہا کہ تنقید کرنی ہو تو معیاری تنقید کریں بانیٔ پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی جبکہ مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔
رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا کسفورڈ یونیورسٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنی کرینہ کپور سے مشابہت سے متعلق گفتگو کی۔
سارہ عمیر نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سارہ عمیر نجی ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کی فاتح بھی رہ چکی ہیں، حال ہی میں سارہ عمیر نجی ٹی وی کے ایک ریئلٹی شو کے پانچویں ہفتے میں ایلیمنیٹ ہوگئیں ہیں۔
انہوں نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ مجھے کرینہ کپور جیسا سمجھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے کرینہ کپور سے مشابہت کی باتیں اس وقت سے سننے کو مل رہی ہیں جب میں اس فیلڈ میں بھی نہیں تھی، کہتے ہیں دنیا میں 6 لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے چہرے ملتے جلتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ میں وہ دوسری انسان ہوں جو کرینہ کی ہم شکل ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس بارے میں مختلف رہی، زیادہ تر صارفین نے کہا کہ سارہ عمیر کرینہ کپور سے نہیں ملتیں لیکن وہ اپنی جگہ نہایت حسین ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آپ بالکل کرینہ کپور جیسی نہیں لگتیں لیکن بہت خوبصورت ہیں، ایک اور نے کہا کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کرینہ سے ملتی ہے، مگر آپ زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔
Post Views: 6