کینیڈا: مارک کارنی حکمراں جماعت کے نئے رہنما منتخب، وزیرِ اعظم کا عہدہ بھی سنبھالیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کینیڈا کی حکمراں جماعت نے ٹرمپ کو ولن سے تشبیہ دینے والے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنی کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارک کارنی چند دنوں میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
مارک کارنی نے پارٹی الیکشن جیتنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پر اس وقت تک ٹیرف برقرار رکھیں گے جب تک وہ ہماری عزت نہیں کرتا۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مارک کارنی نے کہا کہ امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈین کاروباری اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔
مارک کارنی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے خود یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن اب کینیڈا ہاکی کی طرح تجارت میں بھی جیتے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مارک کارنی کہا کہ
پڑھیں:
حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، پیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیرِ قانون کی سربراہی میں یہ کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہتے ہوئے درکار ممکنہ معاونت کیلئے کام کرے گی۔
وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی اور قانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس ضمن میں وزیرِاعظم اس وقت کے صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔
قبل ازیں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں شہباز شریف نے ڈاکٹر رینا کیونکا کےسفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا،2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو بھی سراہا۔
یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو بڑھائیں گی۔
Post Views: 6