شہر قائد میں گرمی کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بدھ تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے جب کہ جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرمی کی لہر بھارتی راجستھان و قرب وجوار پر موجود دباو کی وجہ سے پیدا ہوئی، دباو کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مغربی و شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان پر موجود پریشر بتدریج کم ہورہا ہے، اس وقت بحیرہ عرب میں ایک ہائی پریشر بن رہا، ہائی پریشر کراچی سے دور ہے، قریب آنے پر تیز ہواوں کا سبب بن سکتا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ معمول سے تیز ہواوں کے سبب درجہ حرارت دوبارہ کمی کے بعد 33 تا 34 ڈگری پر آجائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات گرمی کی
پڑھیں:
کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
— فائل فوٹوشہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔