جمعہ کی رات جے یو آئی رہنما نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کیے گئے عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعوی بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جے یو آئی رہنما مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔

تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا نے ہرزہ سرائی کی کہ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے مفتی شاہ میر اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کرتے تھے۔ این ڈ ی ٹی وی کے مطابق ٹائمز آف انڈیا نے الزام عائد کیا کہ شہید شاہ میرکے پاکستان ایجنسی آئی ایس آئی سے خفیہ رابطے تھے۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعوی بھی کیا کہ شاہ میر عسکریت پسندوں کو بھارت میں داخل ہونے میں مدد بھی فراہم کرتے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مفتی شاہ میر

پڑھیں:

جمائما نے بیٹوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ، امریکہ سے سیدھا لندن واپس بلا لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلالیا ہے اور انہیں بانی کی بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے لاحق ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان جانے سے ایک مرتبہ پھر روک دیا ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی قیادت کو امریکا میں قیام کے دوران دونوں کے ساتھ روا رکھی گئی سرد مہری سے سخت مایوسی ہوئی ہے جس میں امریکا تحریک انصاف، امریکی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے روایتی طرفدار لابی نے بھی انہیں اہمیت نہیں دی۔امریکا میں تحریک انصاف کے گروپوں میں دورے کی ناکامی کے لئے ایک دوسرے پر سخت الزام عائد کرنے کا سلسلہ شر وع ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے جمائما گولڈ اسمتھ کو تحریک انصاف کے ان لوگوں نے جن سے اس خاتون کی شناسائی ہے پیغامات ارسال کئے تھے کہ قاسم اور سلیمان کو پاکستانی انتظامیہ اور سلامتی کے اداروں سے کہیں زیادہ بانی کی بہنوں سے خطرات ہوسکتے ہیں جنہوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی بھاوج کے طور پر کبھی قبول نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی اس کے بچوں کے ساتھ لگاؤ ظاہر کرتے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی نے اپنی رہائی کے لئے جس تحریک کو پانچ اگست تک نقطہ عروج پر لے جانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شروع ہونے کے امکان سے بھی محروم ہورہی ہے، ان لوگوں نے قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے بے پناہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں اب وہ سخت بددلی کا شکار ہوگئے ہیں۔ْ

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور دوسرے مرکزی عہدیداروں کے بیانات سے صاف طور پر ظاہر ہونے لگا ہے کہ وہ سخت دلبرداشتہ ہیں انہیں اس خوف نے ہراساں کردیا ہے کہ ان کے وفاقی ا ور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی بڑی تعداد ہفتے عشرے میں گرفتار کرلی جائے گی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ بندی ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، ایس جے شنکر کا دعویٰ
  • جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعویٰ
  • متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار
  • الیکشن کمیشن آف انڈیا کانگریس کی انتخابی شکست کا ذمہ دار ہے، راہل گاندھی
  • مفتی مدثر احمد قادری کا وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی، رانا تنویر کا دعویٰ
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی
  • چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
  • جمائما نے بیٹوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ، امریکہ سے سیدھا لندن واپس بلا لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
  • ایئرانڈیا کی ساکھ کیسے بحال ہو؟ بھارتی حکومت اور ایئرلائن نے سر جوڑ لیے