سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا،آئین کی شق 64(1) کے تحت انکی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ ، 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیز کا منصوبہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نےکہا کہ بھارت کا ماضی ہے، جب کوئی مہمان آتا ہے تو یہ ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کا منصوبہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ فالس فلیگ ہے۔
حکومتی سینیٹر نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے۔
ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت خوف زدہ نہیں، بانی تحریک انصاف اپنے جال میں پھنس چکے ہیں۔