ملتان، سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے وکلاء کی جانب سے احتجاجی کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
صدر بار ملک جاوید علی ڈوگر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے وسیب کے کروڑوں عوام اس وقت محکومی اور محرومی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں مگر حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں، وکلا نے ہمیشہ حق اور سچ کی خاطر ہر تحریک کا ساتھ دیا ہے، اس لیے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے ہم ہر ہفتہ کو احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام آج ملتان میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جس میں صدر بار ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد اور پاکستان سرائکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ، لائرز ونگ کے صدر ملک محمد نعیم اقبال، ملک آصف آرائیں ایڈوکیٹ، صفدر سرسانہ سیال جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید عارف حسن شاہ، ملک خالد سمیجہ ایڈوکیٹ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم پیرزادہ اور دیگر سینکڑوں وکلا سمیت پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک نواز وینس، ملک عدیل ذیشان وینس ایڈوکیٹ اور سرائیکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ سید مہدی الحسن شاہ، حاجی احمد نواز سومرو، عبدالرزاق عدیل، احمد سرائیکی رہنما شریف خان لاشاری سمیت دیگر پاکستان سرائیکی پارٹی کے کارکنان اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی اور سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی کیمپ میں سینکڑوں وکلا نے سرائیکی صوبے کے کیمپ کا دورہ کیا اور سرائیکی صوبے کے حق میں اپنے بیانات اور تاثرات ریکارڈ کرائے۔
صدر بار ملک جاوید علی ڈوگر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے وسیب کے کروڑوں عوام اس وقت محکومی اور محرومی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں مگر حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ حق اور سچ کی خاطر ہر تحریک کا ساتھ دیا ہے اس لیے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے ہم نے ہر ہفتہ کو احتجاجی کیمپ لگائیں گے انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کروڑوں لوگوں کا مسئلہ ہے سرائیکی وسیب کے کروڑوں انسان اس وقت قربت اور بے روزگاری کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں مگر حکمران ہمیں عینی حق صوبہ سرائیکستان نہیں دیتے جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی پسماندگی کا واحد حل سرائکی صوبے کا قیام ہے وکلا تحریک نے ہمیشہ سرائیکی صوبے کی تحریک کو سپورٹ کیا ہے اور انشائاللہ بار کے پلیٹ فارم سے ہم سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے اواز بلند کرتے رہیں گے اور ہم نے پورا سال کیمپ کا اغاز کر دیا ہے اور انشاءاللہ ہر ہفتے وکلا کے پلیٹ فارم سے سرائکی صوبے کے لیے جدوجہد کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
پشاور:خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے اب تک ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 10 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔