لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ تجاویز تیار کر کے وفاقی وزارتِ توانائی کو بھجوائے گا، تجویز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ ختم کر کے کمپنی کے دونوں حصوں کے لیے الگ الگ جی ایم لگائے جائیں گے۔
لاہور میں لیسکو کی جانب سے میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کمپنی کے 4، 4 سرکلز ہوں گے اور لیسکو کا موجودہ بورڈ ہی دونوں کمپنیوں کو چلائے گا۔
لیسکو کی تقسیم کا مقصد لاکھوں صارفین اور سسٹم کی مناسب مانیٹرنگ بتایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگو اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے۔
پاکستان 2026 میں 12 کی بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا، جو جنوری اور دسمبر 26ء میں لئے جائیں گے، اٹلی کی کمپنی سے 2027ء میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔