بانیٔ پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 کیسز میں جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانیٔ تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواستِ ضمانت کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ا ن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے متفرق دارخواست دائر کی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحۂ 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔
ان کیسز میں میں لاہور کے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے‘ جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔