Islam Times:
2025-04-25@09:39:10 GMT

ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، فضائی اور ٹرین سروس معطل

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، فضائی اور ٹرین سروس معطل

امریکا اور یوکرین کے وفود آج سعودی عرب میں امن مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ ماسکو خطے کے جنوب مشرق میں واقع ریازان خطے اور یوکرین کی سرحد پر واقع بیلگورود کے علاقے کے گورنروں نے بھی کہا کہ ان کے علاقے ڈرون حملوں کی زد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین نے علی الصبح روس کے دارالحکومت ماسکو پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑے ڈرون حملے کیے ہیں، جن میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور فضائی و ٹرین سروسز معطل ہوگئیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ماسکو کے گورنر آندرے ووروبائیوف نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج صبح 4 بجے ماسکو شہر اور خطے پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا گیا، فی الحال ایک شخص کی موت اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے کہا کہ کم از کم 69 ڈرون تباہ ہوئے جو کئی مراحل میں شہر کے قریب پہنچے تھے۔

ماسکو اور اس کے آس پاس کا علاقہ کم از کم 2 کروڑ 10 آبادی کے ساتھ ، استنبول کے ساتھ ساتھ یورپ کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ روس کے ایوی ایشن واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ماسکو کے چاروں ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں تاکہ فضائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماسکو کے مشرق میں یاروسلاول اور نزنی نووگورود کے علاقوں میں 2 دیگر ہوائی اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ آندرے ووروبائیوف نے کہا کہ کریملن سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں خطہ ماسکو کے ضلع رامینسکوئے میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں کم از کم سات اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ہے اور رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

خبر رساں ادارے آر آئی اے کے مطابق ماسکو سے تقریباً 35 کلومیٹر جنوب میں واقع ضلع ڈومودیدوو میں ریلوے اسٹیشن پر ڈرون کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ روس کی سکیورٹی سروسز سے قریب سمجھے جانے والے نیوز ٹیلی گرام چینل بازا اور دیگر روسی نیوز ٹیلی گرام چینلز نے ماسکو کے ارد گرد متعدد رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے کی ویڈیوز پوسٹ کیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے واقعات حملوں کی وجہ سے پیش آئے تھے۔ واضح رہے کہ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکا اس 3 سالہ جنگ کے خاتمے پر زور دے رہا ہے جو فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

امریکا اور یوکرین کے وفود آج سعودی عرب میں امن مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ ماسکو خطے کے جنوب مشرق میں واقع ریازان خطے اور یوکرین کی سرحد پر واقع بیلگورود کے علاقے کے گورنروں نے بھی کہا کہ ان کے علاقے ڈرون حملوں کی زد میں ہیں۔ علاقائی گورنر نے کہا کہ بیلگورود کے علاقے میں متعدد بستیاں بجلی سے محروم ہیں۔ نومبر میں بھی ماسکو پر اس وقت تک کے سب سے بڑے ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں کم از کم 34 ڈرونز کو تباہ کیا گیا تھا، ان حملوں میں دارالحکومت کے ارد گرد کم از کم ایک شہری ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔

یوکرینی حکام اکثر یہ کہتے رہے ہیں کہ اس کے حملوں کا مقصد ماسکو کی مجموعی جنگی تیاریوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے اور یہ یوکرین پر روس کی مسلسل بمباری کا جواب میں ہے۔ دونوں فریق حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کرتے ہیں، لیکن ان میں سے اب تک ہزاروں افراد اس تنازع میں ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثریت یوکرینی شہریوں کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور یوکرین ماسکو کے کے علاقے کہا کہ

پڑھیں:

کینال تنازع پر دھرنے؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل

کراچی:

کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔

احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔

پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے سے بھجوائی جانے والی ادویات پھنسی ہوئی ہیں اور اب اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں ادویات کی قلت کا فوری خدشہ نہیں ہے کیونکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹاک ہر شہر میں رکھا جاتا ہے اور کول چین کی ضرورت والی زیادہ تر ادویات فضائی راستے ہی سے بھجوائی جاتی ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ راستوں کی بندش کا دورانیہ بڑھنے کی صورت میں ادویات کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • یوکرین: کئی شہر روسی حملوں کی زد میں، متعدد ہلاک و درجنوں زخمی
  • نئی کینال تنازع پر دھرنا، کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
  • کینالز تنازع پر دھرنا؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
  • کینال تنازع پر دھرنے؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • روس کے ڈرون طیارے بنانے کے کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں. زیلنسکی کا الزام
  • وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ