گرینڈ اتحاد،تحریک انصاف نے جے یو آئی سے ٹی و آر مانگ لیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
گرینڈ اتحاد،تحریک انصاف نے جے یو آئی سے ٹی و آر مانگ لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) سیاتحاد کے لئے ٹی اوآرز مانگ لئے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ٹی او آرز پربانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔پی ٹی آئی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) سے اتحاد انتخابی نہیں بلکہ سیاسی ہوگا
، بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں ملکی صورتحال پر مولانا گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ بنیں۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے وفد کے مابین ملاقات گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی، دونوں وفود کے مابین بات چیت انتہائی خوشگوار رہی، جے یو آئی(ف) نے ٹی اوآرز پر مولانا سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جے یو آئی
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔