اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کئی آپریشنز کے باوجود ہم دہشت گردی پر قابونہ پاسکے، آج جیسے واقعات کا سلسلہ بڑھ سکتا ہے، بلوچستان کے لوگ گمشدہ ہیں، بانی پی ٹی آئی خود استعفا مانگیں گے تو دے دوں گا، گنڈا پوراور بشریٰ بی بی کے تعلقات نہیں ہیں، شہباز گل نے عمران خان کے 2 فون چراکے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے کیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ہمارے پاس حل ہوتا تو ہم دہشت گردی پر قابو پا لیتے، 24 سال ہوگئے ہیں،7 لاکھ کی فوج رکھنے کے باوجود بھی ہم دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان میں ٹرین کا واقعہ پیش آیا، کل کو ایسے مزید واقعات رونما ہوسکتے ہیں، لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ایسی چیزوں سے کراہت آتی ہے، شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوان بھی ہمارے بچے ہیں، ہمیں پاکستان کے ہرعلاقے کے لوگوں کو ان کا حق دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے پیٹرول اور گیس نکلتا ہے، سالانہ 14ارب سے زائد روپے قومی خزانہ میں جا رہے ہیں، ہمیں کچھ بھی نہیں مل رہا، وسائل پر حق نہ ملنے پر لوگوں میں احساس محرومی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں ہر علاقے کےعوام کو ان کا حق دینا ہے، مجھےعہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ ہے ہی نہیں، میرے بڑے حساب ان کی طرف نکلتے ہیں، 9 مئی کے بعد ہم نے جلسے کیے، یہ جلسے نہیں کرسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایم این ایز کو بانی کا حکم تھا کہ اسٹیج پر جانا ہے، میں بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اسٹیج پر گیا تھا، میرے نام کے نعرے لگے، اس پر انہیں تکلیف ہے، میں نے بڑی تکالیف اٹھائیں، جیلوں میں گیا، میرے گائوں کے گھر کو گرا دیا گیا، خیبر سے سندھ تک ہم نے جلسے کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش بانی پی ٹی آئی کے قریب ترین لوگوں نے کی، میری علیمہ خان اور بشریٰ بی بی سے کوئی عداوت نہیں، میں ایک حادثاتی سیاستداں ہوں، پارٹی کے بعض لوگ مجھے پسند نہیں کرتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں کلچر ہے کہ مار بھی کھاؤ اور تلوے بھی چاٹو، سوشل میڈیا اتنا طاقتور ہوگیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کنٹرول میں بھی نہیں، شہباز گل نے عمران خان کے 2 فون چوری کرکے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے حوالے کر دیئے، پتا چلنے پر بانی پی ٹی آئی نے شہباز گل کو پارٹی سے نکال دیا، اس کے بعدعمران خان کبھی اس سے ملا ہی نہیں ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مورثیت کے خاتمے کا اعلان کیا ہوا ہے، عمران خان نے اپنی فیملی کو کوئی عہدہ نہیں دیا ہوا، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی کسی خاتون نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ا ئی کے

پڑھیں:

ترک انفلوئنسر کے ماریا بی پر سنگین الزامات، پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2025ء ) ترکی کی مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ماریا بی کے خلاف سنگین الزامات عائد کردیئے، اس حوالے سے پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکاں آتائے نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ماریہ بی نے ترکی میں فوٹو شوٹ کے لیے رابطہ کیا، ترکی میں فوٹو شوٹ کا ایک مختلف نظام ہے جہاں جگہ، ماڈلز اور دیگر اخراجات کے لیے ہر لباس کا الگ خرچ آتا ہے اسی لیے میں نے فی لباس معاوضہ طے کیا، میں نے انہیں مکمل کوٹیشن دیا اور تمام میسجز میرے پاس موجود ہیں، میں نے شوٹ کیا، ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں لیکن پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے کام کرنے کے بعد مکمل ادائیگی نہیں کی اور صرف مجموعی طور پر ایک ادائیگی کی جب کہ معاہدہ فی لباس کے حساب سے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تین ماہ گزر چکے ہیں، وہ میرا وقت ضائع کر رہے ہیں اور مجھے بے وقوف بنا رہے ہیں، انہوں نے میرے ساتھ ہونے والی بات چیت کے پیغامات ڈیلیٹ کردیئے، یہ میرے پیسے ہیں اور مجھے مکمل حق ہے کہ میں ان سے جو چاہوں کروں، میں دوبارہ ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، ماریہ باجی! آپ کی آواز بلند ہے، میں سب سن رہی ہوں لیکن میرے پاس ہماری پوری چیٹ کے سکرین شاٹس موجود ہیں، آپ نے جواب دینے کی بجائے کہا کہ یہ معاملہ آپ کا مینیجر سنبھالتا ہے اور بعد میں آپ نے اپنے سارے پیغامات ڈیلیٹ کر دیئے، اگر آپ درست تھیں تو پیغامات کیوں ڈیلیٹ کیے؟ ادائیگی کیوں نہیں کی؟۔

اس معاملے پر ماریہ بی نے بھی ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ماریا بی ہمیشہ سے تخلیق کاروں، ماڈلز اور انفلوئنسرز کے ساتھ باہمی احترام، دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ کام کرتا آیا ہے، 25 سالہ کیریئر میں ہم نے کبھی ادائیگی سے انکار نہیں کیا، ترکاں آتائے کے معاملے میں ایک غلط فہمی ہوئی تھی، جسے ہم حل کرنا چاہتے تھے اور ملاقات بھی طے کی گئی تھی لیکن انہوں نے مسئلہ حل کرنے کی بجائے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی ویڈیوز شیئر کردیں، ہم اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترک انفلوئنسر کے ماریا بی پر سنگین الزامات، پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا
  • ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
  • شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
  • شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • شکرہے مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی  وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • ''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی