شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سٹی 42: شمالی وزیرستان میں ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کے مطابق اسلحہ رکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ تمام غیر قانونی وائیفائی ڈیوائس اور غیر رجسٹرڈ سم بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
بلوچستان میں ایمرجنسی لگا کر مسئلہ حل کریں، بلاول بھٹو کی تجویز
ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ
زخمی اسپتال منتقل ،حملہ اور فرار ہو گئے ،تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری
میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب ڈی پی او شمالی وزیرستان کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے شمالی وزستان پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں رسول محمد، مغفر اللہ، شیر احمد ،ہاشم خان اور سید محمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نامعلوم حملہ اور فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔