اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پاکستان میں فروزن فوڈ انڈسٹری کا ایک بڑا نام K&Ns حالیہ دنوں میں صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ مختلف شہروں سے متعدد صارفین نےK&Nsچکن پروڈکٹس کے معیار، حلال ذبیحہ کے اصولوں کی خلاف ورزی، چکن میں خون باقی رہنے، اور ناقص کوالٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی فوڈ اتھارٹیز سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔چکن پروڈکٹس میں ہڈیوں کی موجودگی – بچوں کے لیے خطرہ ہے۔

پروڈکٹ کے معیار میںصارفین نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہےK&Ns پروڈکٹس کی کوالٹی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے، جو صارفین کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے۔ کمپنی کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی مصنوعات ہمیشہ ایک ہی معیاری معیار پر پورا اتریں۔ لیکن کمپنی صر ف اور صرف مال بنانے کے چکر میں ہے۔

صارفین کی حالیہ عدم اعتماد نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ حلال ذبیحہ، چکن میں خون کی موجودگی، اور مصنوعات کی غیر معیاری کوالٹی جیسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ K&Ns کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر ایکشن لے تاکہ عوام کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
K&Ns مزید پڑھیں :فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کیساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کرنے کا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے شدید گرمی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے نئی حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر کے درمیان اس حوالے سے پانچ سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اس معاہدے کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کی صورت میں شہریوں کو فوری طور پر ڈیجیٹل اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔

اس منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو بروقت خبردار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف فوری اقدامات ممکن ہوں گے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں یو اے ای کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا، جب کہ مئی اور اپریل کے مہینے بھی غیر معمولی طور پر گرم ریکارڈ کیے گئے تھے۔

یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دوپہر 12:30 سے 3:30 بجے تک کھلی دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ساتھ  معاہدہ،سعودی عرب  کا امریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، امریکی ٹی وی
  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • جامعہ پنجاب سے گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے‘ حافظ ادریس
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • ترک و مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش اور فوری جنگ بندی پر زور
  •  نوجوانوں میں مالیاتی امید بلند مگر مجموعی عوامی اعتماد میں کمی ہوئی، اپسوس کا تازہ سروے
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • قطر اور فلسطین کے ساتھ بنگلہ دیش کا غیر متزلزل اظہار یکجہتی، اسرائیل کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ