پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
چیف جسٹس لاہور ہایئکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں 2 سیشن ججز، 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل، تبدیل ہونے والوں میں ایک سینئر سول جج اور 8 سول جج شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں 2 سیشن ججز، 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل، تبدیل ہونے والوں میں ایک سینئر سول جج اور 8 سول جج شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سول جج
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔