کراچی: کریم آباد انڈر پاس میں جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی:
کریم آباد انڈر پاس میں کام کے دوران چوکیدار نے اسسٹنٹ کک کے سر پر آہنی راڈ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے ایف بی ایریا کریم آباد انڈر پاس میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب جھگڑے کے دوران آہنی راڈ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ محمد حسن ولد میر حسن کے نام سے ہوئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی عبد اللہ نے بتایا کہ مقتول غیر شادی شدہ تھا اور اس کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ وہ اور اس کا بھائی حاجی شیر جان موسیٰ خیل کی ایس ایم ایس کمپنی میں کام کر رہے تھے جہاں مقتول اسسٹنٹ کک جبکہ وہ خود آفس بوائے کے طور پر ملازمت کر رہا تھا۔
عبد اللہ کے مطابق کمپنی کا کام کریم آباد انڈر پاس میں جاری تھا، اور وہ سب مزدور گزشتہ ڈیڑھ سال سے کنٹینر میں بنائے گئے کمروں میں رہائش پذیر تھے۔ مقتول کا کمپنی میں بطور چوکیدار کام کرنے والے لڑکے وحید سے جھگڑا ہوا، جس پر وحید نے لوہے کی راڈ محمد حسن کے سر پر دے ماری اور فرار ہوگیا۔ قاتل وحید شکارپور کا رہائشی ہے۔
عبد اللہ نے مزید بتایا کہ عزیزآباد پولیس کو بیان دے دیا گیا ہے، جبکہ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقے میرپور خاص منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریم آباد انڈر پاس میں
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔