مشہور بھارتی اداکار پر 2004 میں مرنے والی ساتھی اداکارہ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا تھا۔
A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ سندریا نے مشہور فلم سوریہ ونشم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔ 2004 میں وہ اور ان کا بھائی کریم نگر میں ایک سیاسی مہم کے پروگرام میں جا رہے تھے جب ان کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی۔
رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ سندریا اس وقت حاملہ تھیں اور اس حادثے کے بعد انکی لاش کبھی برآمد نہیں ہوسکی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی اداکارہ امر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے دو روز قبل اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے ڈانس کیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم اداکار کو یہ قدم اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کا کانٹینٹ شیئر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو آپ نے نہیں سیکھا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اسے ڈھیلے کپڑے پہننے چاہیے تھے‘‘ جبکہ ایک نے مزید تبصرہ کیا کہ ’’ڈانس بہت برا ہے۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)