کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی قتل؛ تعلق افغانستان سے تھا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کراچی:
سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے میاں بیوی کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا۔
منگل اوربدھ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے میاں بیوی کوقتل کردیااورفرارہوگیا۔ مقتولین میاں بیوی کی لاشیں بدھ کی صبح عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئیں۔
اسپتال میں مقتول کی شناخت 55 سالہ محمداعظم ولد حاجی عبدالغفوراوراہلیہ کی شناخت 40 سالہ گل بی بی زوجہ محمد اعظم کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کےواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق مقتول محمد اعظم پیشہ سے مزدوربتایا جا رہا ہے جوکہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کردونوں میاں بیوی کو سرمیں گولیاں ماریں اورفرارہوگیا۔ تفتیش کے مطابق میاں بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس واقعاتی شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر ہی ہے۔
مقتول محمد اعظم کے بھائی عبدالہاشم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا ہے ، گھر میں موجود ایک چھوٹے بچے کے مطابق ایک ملزم گھر میں داخل ہوا اور اس نے اس کے والدین پر فائرنگ کی اورفرارہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محمد اعظم نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں، پہلی بیوی افغانستان میں ہے جس سے اس کے 5 بچے ہیں جب کہ مقتول اپنی دوسری بیوی کے ساتھ افغان بستی میں رہائش پذیر تھا اورمقتول کے دوسری بیوی سے بھی 5 بچے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میاں بیوی کے مطابق گھر میں
پڑھیں:
طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
پشاور(نیوز ڈیسک)طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 2258 افراد واپس چلے گئے، جن میں 1571 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ملک بدر کئے گئے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2298 افراد کو سرحد پار کروایا، ان میں 727 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل جبکہ 1571 غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے اب تک افغانستان واپس جانیوالوں کی تعداد 46 ہزار 244 ہوگئی ہے، ستمبر 2023ء سے اب تک مجموعی طور دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والے افغانوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 447 ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک چینی باشندہ بھی سوست بارڈر سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے: سپریم کورٹ بار کا مطالبہ