حقوق العباد اور حقیقی توبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلامی تعلیمات کے مطابق توبہ کامطلب گناہوں سے رجوع کرنا،اللہ کی طرف لوٹنا،اور اپنی کوتاہیوں پرندامت محسوس کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں نہ دہرانے کاعہدکرنا ہے۔ لفظ ’’توبہ‘‘عربی زبان میں’’لوٹنے‘‘اور’’واپس آنے‘‘کے معنی میں استعمال ہوتاہے۔ شرعی اصطلاح میں توبہ کامطلب ہے کہ بندہ اپنی غلطیوں،گناہوں اورکوتاہیوں سے صدق دل سے پشیمان ہوکراللہ کی طرف رجوع کرے اورآئندہ ان سے بچنے کاعزم کرے۔یہ ایک روحانی پاکیزگی اوراپنے رب سے تعلق کی تجدیدکاعمل ہے اوراستغفار سے مراداللہ سے معافی مانگناہے،جونہ صرف گناہوں کی بخشش کاذریعہ ہے بلکہ قلب کوصاف کرنے اوررزق وبرکت میں اضافے کا بھی سبب بنتاہے۔استغفارکامطلب ہے ’’مغفرت طلب کرنا‘‘یعنی اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگنا۔استغفارمیں بندہ اپنے گناہوں کااعتراف کرتاہے اوراللہ سے بخشش اوررحمت کی دعا کرتا ہے۔ توبہ اوراستغفاراسلام میں نہایت اہم عبادات ہیں جوبندے کواللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے قریب کرتی ہیں۔قرآن وحدیث میں توبہ کی بہت زیادہ تاکیدکی گئی ہے اوراس کے ذریعے انسان اپنی گزشتہ کوتاہیوں کودرست کرسکتاہے اوراللہ کے قریب ہوسکتاہے۔
اسلام میں توبہ واستغفارایک عظیم رحمت ہے جوبندے کواس کے گناہوں سے پاک کرتی ہے اوراللہ کی قربت عطاکرتی ہے۔قرآن وحدیث میں اس کی باربارتاکیدکی گئی ہے اورہر مسلمان کوچاہیے کہ وہ کثرت سے توبہ اوراستغفارکرے تاکہ دنیااورآخرت میں کامیابی حاصل کرسکے۔ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے متعدد مقامات پرتوبہ اوراستغفارکی ترغیب دی ہے اورتوبہ قبول کرنے کاوعدہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایاہے:ِ بے شک اللہ توبہ کرنے والوں اورپاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (البقرہ:222)
گناہوں کی معافی کاوعدہ فرماتے ہوئے اللہ کریم اپنے بندوں سے خودفرماتے ہیں،اورجوشخص کوئی براعمل کرے یااپنی جان پرظلم کرے پھراللہ سے بخشش طلب کرے تووہ اللہ کو بخشنے والا، مہربان پائے گا۔ (النسا:110)
توبہ کی قبولیت کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں، اوراے نبیؐ!کہہ دوکہ اے میرے بندو!جنہوں نے اپنی جانوں پرزیادتی کرلی ہے،اللہ کی رحمت سے ناامیدنہ ہو۔ یقینا اللہ تمام گناہوں کومعاف کردیتاہے،بے شک وہی بڑابخشنے والا،نہایت رحم کرنے والاہے (الزمر:53)
استغفارکے فوائدمیں رب کریم کاسب سے بڑاانعام تویہ ہے جس کا ذکررب کریم نے حضرت نوح علیہ السلام کی اپنی قوم کو اس نصیحت کا ذکر فرمایا جس میں اجتماعی استغفارکی برکت کے متعلق حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کونصیحت کرتے ہوئے فرمایا: تم اپنے رب سے معافی مانگو،یقیناوہ بڑابخشنے والاہے۔وہ تم پرآسمان سے خوب بارش برسائے گا،تمہارے مال اور اولاد میں اضافہ کرے گا،تمہارے لیے باغات اور نہریں بنائے گا۔(نوح:10-12)
احادیثِ نبوی کی روشنی میں توبہ کی فضیلت یوں بیان فرمائی گئی ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے کی توبہ پراس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتاہے جوریگستان میں اپنااونٹ اور سامان کھودے پھراسے واپس پالے۔ (بخاری )
جوشخص روزانہ سوباراستغفارکرتاہے،اللہ اس کی پریشانیاں دورکرتاہے۔ایک اورحدیث میں توبہ کی فضیلت میں یہ فرمایاگیا کہ ہے،اس کے رزق کوآسان بناتاہے،اوراسے ایسے راستے سے رزق دیتاہے جس کااسے گمان بھی نہیں ہوتا۔(سنن ابی داؤد)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :جوشخص سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے توبہ کرلے،اللہ اس کی توبہ قبول فرمالیتاہے۔
میرے آقارسول اکرمﷺکاارشادگرامی ہے،جوشخص استغفارکولازم پکڑلے،اللہ اسے ہرمشکل سے نکلنے کاراستہ دے گا،ہرغم سے نجات دے گااورایسی جگہ سے رزق عطا کرے گاجہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو۔(سنن ابی ماجہ)
ماہِ رمضان الکریم کی برکات سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں توبہ واستغفار کے آداب کابھی پتہ ہو۔توبہ واستغفار کے چھ ایسے آداب ہیں جن کااہتمام انتہائی ضروری ہے:
سب سے پہلے بندہ اپنے گناہ کااحساس کرے اوراس پرندامت محسوس کرتے ہوئے اعتراف کرے۔
اخلاص نیت کے ساتھ توبہ صرف اللہ کی رضا کے لئے ہواورفوری طورپرگناہوں سے توبہ کرتے ہوئے دوبارہ نہ کرنے کاعزم ہو۔
سچے دل سے گناہ ترک کرنے اوردوبارہ نہ کرنے کاعزم اورمستقبل میں اس گناہ کونہ دہرانے کاپختہ ارادہ کیاجائے۔
عاجزی وانکساری کے ساتھ دل سے دعاکرنا اوراللہ سے معافی مانگی جائے ۔
توبہ کے بعدنیک اعمال کی طرف متوجہ ہوناتاکہ گناہوں کااثرزائل ہوسکے۔
حقوق العبادکی ادائیگی کاخصوصی حکم ہے اوراسی سلسلے میں اگرگناہ کاتعلق کسی انسان کے حق سے ہوتواس کاحق واپس کرنااوراس سے معافی طلب کی جائے۔اگر گناہ کسی انسان کے حقوق سے متعلق ہو(جیسے چوری یا غیبت)، تو اس کا حق واپس کرنا یا معافی مانگنا ضروری ہے۔
ماہِ رمضان الکریم میں ان مشہوردعائوں اور اذکاربرائے استغفارکااہتمام کیاجائے جوقرآن وحدیث سے منقول ہوں۔
عام استغفار کے لئے استغفر اللہ و اتوب الیہ::میں اللہ سے بخشش مانگتاہوں اوراسی کی طرف توبہ کرتاہوں۔ اورسیدالاستغفارکے لئے آقا رسول اللہﷺکی ایک بہت ہی خوبصورت اورمشہور دعا ہے:
اے اللہ!تومیرارب ہے،تیرے سواکوئی معبودنہیں،تونے مجھے پیداکیااورمیں تیرابندہ ہوں، میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اوروعدے پرقائم ہوں،میں اپنے کیے کے شرسے تیری پناہ مانگتاہوں،میں تیرے عطا کردہ نعمتوں کااعتراف کرتاہوں اوراپنے گناہ کابھی اعتراف کرتاہوں، پس مجھے بخش دے،بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کونہیں بخش سکتا۔(بخاری)
یادرکھیں کہ توبہ واستغفارانسان کی کامیابی کاسب سے بڑاذریعہ ہے۔یہ عمل نہ صرف گناہوں کومٹاتاہے بلکہ انسان کواللہ کے قریب کرتاہے۔قرآن وحدیث میں ان کی فضیلت کو بارباربیان کیاگیاہے۔ہرمسلمان کوچاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیادپرتوبہ واستغفارکو اپنی عادت بنائے،کیونکہ یہی وہ کلیدہے جودنیاوآخرت کی تمام مشکلات کوآسان کردیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کوتوبہ النصوح کرنے اوراس پرقائم رہنے کی توفیق عطافرمائے آمین۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اللہ تعالی کرتے ہوئے سے معافی میں توبہ توبہ کی اللہ کی اللہ سے کے لئے کی طرف
پڑھیں:
کراچی : معافی مانگنے پر پہلے ای چالان پر چھوٹ، 14دن میں ادائیگی پر جرمانہ آدھا کرنے کا فیصلہ
کراچی کے شہریوں کیلیے معافی مانگنے پر پہلا ای چالان منسوخ جبکہ 14 دن میں ادائیگی کی صورت میں چالان کی رقم پچاس فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق دوسرا جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
جس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی ، ویلفیئرز ، ٹریننگ ، ڈی جیز ، سیف سٹی ، ڈی آئی جیز ہیڈ کواٹرز، سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول ، اسٹیبلشمنٹ ، ڈی ایل برانچ ، ٹریفک کراچی ، آئی ٹی ، فنانس ، اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ضلعی ٹریفک افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین و جرمانوں کا نفاذ صوبے بھر میں یکساں ہے ، صوبائی سطح پر بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں سمیت ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں پر نئے قوانین کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار روپے تک ہے جبکہ جرمانے کی 14 یوم کے اندر ادائیگی کی صورت میں 50 فیصد تک رعایت دی گئی ہے جبکہ 50 خلاف ورزیوں کا رعایتی جرمانہ دو سے ڈھائی ہزار روپے تک ہے۔
انھوں نے کہا کہ آگاہی اور تنبیہہ کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں جرمانہ بالترتیب بڑھتا جائے گا جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے متعلق شعور بیداری اور آگاہی مہم تیز کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک شکایات سے متعلق ہر ضلع میں سہولت سینٹرز قائم کیے جائیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 59 خلاف ورزیوں کو مانیٹر اور جرمانہ کیا جارہا ہے، صرف 9 انتہائی مہلک و سنگین خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے زائد جرمانہ مختص ہے جبکہ ون وے ، کم عمر بچوں کا ڈرائیونگ کرنا ، ون ویلنگ ، ڈرفٹنگ ،لائٹس کے بغیر ، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ، ٹریفک لائٹ سگنلز کی خلاف ورزی اور گاڑیوں کی غیر قانونی اوور ٹیکنگ سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بھاری گاڑیوں کے جرمانے کو موٹرسائیکل و کار کے جرمانوں سے منسوب کیا جارہا ہے، صرف کراچی میں ٹریفک جرمانوں سے متعلق شکایات کے لیے 11 مقامات پر سہولت سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر ایس پی ، سی پی ایل سی نمائندہ اور ڈی ایس پی ٹریفک یا متعلقہ افسران شکایت کا ازالہ کریںگے جبکہ چالان میں دیئے گئے جرمانہ سے متعلق شکایت کے ازالہ کا وقت جرمانہ کی مدت میں شمار نہیں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ جرمانے کی اطلاع بذریعہ پاکستان پوسٹ، ایس ایم ایس سروس اور ایپلیکیشن سے کی جارہی ہے ، کراچی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے روڈ سیفٹی اقدامات کا آغاز گزشتہ روز پیر سے شروع ہوگیا ہے۔