پشاور: گندم کے 1700 میٹرک ٹن تھیلے غائب، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
پشاور میں اضاخیل نوشہرہ کے گودام سے گندم کے 1700 میٹرک ٹن تھیلے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمۂ اینٹی کرپشن نے اضاخیل نوشہرہ کے گودام میں گندم کی مبینہ خوردبرد کی انکوائری شروع کر دی۔
انکوائری میں متعلقہ حکام کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں، خوردبرد سے خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
اسلام آبادپنجاب سمیت ملک بھر میں آٹا سستا ہو گیا.                
      
				
محکمۂ اینٹی کرپشن نے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ افسر ارشد خان، عثمان عابد اور خالد کو ذمے دار قرار دے دیا۔
فوڈ انسپکٹر عاطف خان اور قاضی جنید باچا کو بھی ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔
تھانہ اینٹی کرپشن نوشہرہ میں ایف آئی آر درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
محکمۂ اینٹی کرپشن نے ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن
پڑھیں:
کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خواجہ اجمیر نگری سے تین انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی گروہ سے نکلا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں چھاپہ مارا تو بھتہ خور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت اویس، شاہد اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
 
 ان انکشافات کے مطابق ملزمان تاجروں کی ریکی کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خاندان کی معلومات بھی حاصل کرتے تھے، ملزمان تاجروں کی تمام تر معلومات گروہ کے سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کو دیتے تھے، گرفتار ملزمان تاجروں کو بھتے کے لفافے بھی پہنچاتے تھے، لفافے میں بھتے کی پرچیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تحریر ہوتی تھیں۔ امجد شیخ نے بتایا کہ ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ملزمان پر بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے، پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔