بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
بلاول بھٹو سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے ملاقات کی اور بدین کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔
سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بھی ملاقات کی اور پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی۔
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات کی اور بلاول بھٹو صورتحال پر
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاقی اور پنجاب حکومت میں شامل ہو سکتی ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں، دونوں جماعتوں میں ارینجمنٹ ہوجاتی ہیں تو یہ اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کیا ہورہا ہے وہ نقشہ نہیں دے سکتا ۔