وزیراعظم سے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات، معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی اور معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف کی، مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام وزارتیں اور متعلقہ سیکرٹریز چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد ان کی تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں، معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت آپ کا بھرپور ساتھ دے گی، پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور دیگر اصلاحات کی بدولت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیس لیس کلیئرنس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، تاجر برادری حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے سسٹم میں اصلاحات پر اپنی تجاویز دے۔
شرکا نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو مشاورتی عمل بالخصوص بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے، اس پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
ملاقات میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، حنیف عباسی، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، وزیرِ اعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں چیمبرز آف کامرس کے صدور نے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں، وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں اور سیکرٹریز کو چیمبرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ان کی تجاویز پر مبنی پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمبرز آف کامرس کے صدور معاشی استحکام

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف 17ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق دو روزہ ای سی او اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آج سے شروع ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

شہباز شریف رکن ممالک کے درمیان تجارتی، ٹرانسپورٹ رابطوں اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات کریں گے۔

وزیر اعظم دیگر ای سی او ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
  • وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
  • پاکستان کا پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم
  • پاکستان اور قزاخستان کے درمیان تجارت 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
  • وزیراعظم اور ایرانی صدر کی آذربائیجان میں ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال
  • ای سی او سربراہی اجلاس،وزیراعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات 
  • ایف بی آر دروازے کھلے رکھے، وزیراعظم: گورنر کنڈی کی ملاقات، خیبر پی کے اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی اہم ملاقات، سانحہ سوات پر بریفنگ دی