کچھ عناصر نے بلوچستان واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطاء اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا،کچھ سیاسی عناصر نے بلوچستان کے افسوسناک واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا۔
جعفر ایکسپریس کے دلسوز سانحہ پر خصوصی گفتگوکرتےہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا، پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بہادری اور دلیری کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا، ٹرین میں 440 افراد سوار تھے، پاک فوج، ایف سی، ایس ایس جی اور ایئر فورس نے مہارت سے اس آپریشن کو مکمل کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی طرف سے بہت افسوسناک پروپیگنڈا کیا گیا کچھ سیاسی عناصر نے اس افسوسناک واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے، کاش یہ اس آپریشن کے حوالے سے مصدقہ معلومات پر بات کرتے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، اس سانحہ پر جو سیاست کھیلی گئی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس طرح کے واقعات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جھوٹا بیانیہ بنانے پر تحریک انصاف کو شرمسار ہونا چاہئے، اللہ کا شکر ہے ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف افواج پاکستان، سیکورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز متحرک ہیں، دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا
انہوں نےکہا کہ بلوچستان آپریشن انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت سے مکمل کیا گیا، محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان، افواج پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا غیر متزلزل عزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے دہشت گردوں نے اپنے آپ کو ایکسپوز کیا، ان کی سازش ناکام ہوئی، دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے حوصلے اور ہمت کے ساتھ تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی ، کل وزیراعظم بلوچستان کا دورہ کریں گے اور تفصیل سے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے ساتھ کیا گیا
پڑھیں:
ایئر ایمبولینس سوات واقعہ کے وقت شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی: گورنر کے پی کے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔
کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 13 سال سے حکومت میں ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس نے تجاوزات کی اجازت دی پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، پہلے پیسے لیکر تجاوزات قائم کئے، اب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل لوگوں کی تجاوزات گرائی جائیں تو پھر یہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔
قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا، پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور اہل تشیع کے اکابرین بھی انکے ہمراہ تھے۔
خیبرپختونخواکے محکمہ صحت سے مایوسی، کیا واقعی ڈاکٹر محمد علی خان گنڈا پور نے پشاور چھوڑ دیا؟
انہوں نے ماتمی جلوس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور اہلبیت کا غم پوری امت مسلمہ کا غم ہے۔
مزید :