Al Qamar Online:
2025-06-09@16:40:55 GMT

بھارت میں ہولی کے رنگ

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

بھارت میں ہولی کے رنگ

دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے۔ رنگوں کا یہ تہوار ہر سال موسمِ سرما کے اختتام اور موسم بہار کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ تہوار کی تاریخ ہندوؤں کے قمری کلینڈر پر منحصر ہوتی ہے، اسی لیے ہر سال اس تہوار کی تاریخ مختلف ہو سکتی ہے۔ رواں برس 13 اور 14 مارچ کو ہولی منائی جا رہی ہے۔ ایک دوسرے پر رنگ پھینکنا اس تہوار کی خوشیوں کا اہم جز ہے جب کہ دوست احباب اور رشتہ دار اس موقع پر دعوتوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟

آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں تیزاورگردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، ہدایت کی ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ دن کو دھوپ میں نکنے سے احتیاط کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جون تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا ۔ جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے عیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے صدر ٹرمپ بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کریں، بلاول بھٹو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا موسم انتہا پر، گرمی 47 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے
  • ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال
  • کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے تاریخ رقم کردی
  • عید الاضحیٰ پر خیبر پختونخوا میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
  • عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی: محکمہ موسمیات
  • آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟
  • عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی