شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کےو ارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔
دوران سماعت وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہیں کروائی جا سکی۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
ویب ڈیسک : توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer