اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جلیبیاں بیچنے والے ہنگو کے فٹبالر محمد ریاض کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جب کہ وزیراعلیٰ کے پی نے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محمد ریاض کو کوچ بھرتی کرنے کا آرڈر بھی جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، اس کو ضائع نہیں کرنا۔

شوہر کی گرفتاری کے بعد اداکارہ نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محمد ریاض

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم

اسلام آباد:

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: علی امین گنڈاپور
  • اگر صوبے کو پانی میں حق نہیں ملتا تو ہم سندھ کے ساتھ ہیں، علی امین
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور
  • مائنز اینڈ منرلز بل امریکی اشارے پر آیا، ہماری صوبائی خودمختاری ختم ہوجائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • متنازع کینالوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
  • ایتھوپیا: امدادی کٹوتیوں کے باعث لاکھوں افراد کو فاقہ کشی کا سامنا
  • مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور مجوزہ ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟