سردار عتیق احمد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں یقینا غیر ملکی عناصر ملوث ہیں، ایسے اقدامات سے دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے پر مدینہ منورہ سے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ رمضان المبارک میں نہتے مرد، خواتین اور بچوں پر اس طرح کا واقعہ بلوچ روایات کے صریحا خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں یقینا غیر ملکی عناصر ملوث ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اہل کشمیر کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر مسلم کانفرنس نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے اقدامات سے دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گا۔ بلوچستان کی عوام اور مسلح افواج پاکستان سے دلی اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ یہ واقعات بلوچ عوام اور ساری قوم کے لئے سنگین آزمائش کا سبب ہیں۔ اللہ نے چاہا تو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ سردار عتیق احمد خان نے بطور خاص بیت اللہ شریف اور مسجد نبویؐ شریف میں موجود تمام پاکستانیوں سے دعا اور نوافل کی درخواست کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان
لاہور(این این آئی) 15 ستمبر 1965 کو جنگ کے پندرہویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بھارت کی ایک کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی بھرپور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، بعد ازاں بھارتی کمان نے حکمتِ عملی تبدیل کی مگر دوبارہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور اور ہسری نالے کے محاذ پر پاکستانی آرٹلری کے بھرپور حملے سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے باعث دشمن کو ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔اس کے ساتھ ہی پاک فوج نے گدرو سیکٹر میں بھارتی چوکی پر قبضہ کر لیا جہاں دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا، راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دریں اثنا پاک فضائیہ نے سرینگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی Canberra بمبار طیارہ مار گرایا، دوسری جانب سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں دشمن کے 22 ٹینک اور 51 گاڑیاں و گن پوزیشنز تباہ کر دی گئیں۔