اسٹار اداکارہ نے بالی ووڈ کے منفی پہلو کا پردہ فاش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹی وی کی مشہور اداکارہ ایریکا فرنینڈس نے انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے، خاص طور پر کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے ان کے انکشافات نے مداحوں اور شائقین کو چونکا دیا۔
ایریکا جو کہ سوناکشی اور پریرنا جیسے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں، حالیہ برسوں میں اداکاری سے وقفہ لے کر دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ تاہم، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ایریکا نے تفریحی صنعت کے بارے میں اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اس انڈسٹری میں صرف اداکار ہونا کافی نہیں ہوتا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ انڈسٹری بہت گلیمرس اور تفریح سے بھری ہوئی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک کھوکھلی دنیا ہے۔ باہر سے سب چمکدار لگتا ہے لیکن اندر آپ خود کو اکیلا محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ، یہاں اچھے لوگ بہت کم ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے سامنے کچھ اورہوتا ہے اور آخری وقت میں وہ سب بدل جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، ایریکا نے کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں بھی اہم باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ، یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ کس حد تک جانا چاہتے ہیں اور کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کسی بھی قیمت پر اپنی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں اور اس راستے میں کسی حد کو نہیں دیکھتے۔ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو اگرچہ آسان لگتا ہے، لیکن طویل عرصے تک نہیں چلتا۔
ایریکا نے مزید بتایا کہ انڈسٹری میں ایسے کئی واٹس ایپ گروپس ہیں جہاں لوگ ان پر بات چیت کرتے ہیں اور اس پر بحث کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں کا سسٹم کب داخل ہوگا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہیں اور
پڑھیں:
دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں شائقین کیساتھ ہوئی لڑائی کے راز سے پردہ اٹھادیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے فینز کی جانب سے پرچی پُکارے جانے پر کہا کہ میں نہ کسی کرکٹر کا بیٹا ہوں، نہ سیاستدان کا بھانجا! اور کوئی بھی میرا رشتہ دار نہیں جو مجھے یہاں تک لایا ہو۔
انہوں نے کا کہا کہ میں ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، لوگوں کو میری پچھلی پرفارمنسز دیکھنی چاہیں، ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے محنت کی ہے، کسی کرکٹر یا سیاستدان کا رشتہ دار نہیں جو مجھے کوئی پرچی بلا سکے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے؛ خوشدل شاہ فینز کے طنز پر بھڑک اُٹھے، تصاویر و ویڈیو وائرل
خوشدل شاہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تماشائیوں کی جانب سے گالیاں دی جارہیں تھی، میں سالوں سے برداشت کررہا ہوں لیکن جب بات میرے ملک یا والدین کی ہو، تو خاموش نہیں رہ سکتا، اگر دوبارہ ایسا ہوا، تو ویسا ہی ردعمل دوں گا۔
مزید پڑھیں: خوشدل شاہ نے شائقین پر کیوں حملہ کیا، وجہ سامنے آگئی؟
انہوں نے ٹی20 میں جلد وکٹ گنوانے کے سوال پر کہا کہ کبھی میرے 25 رنز ٹیم کو جتوا دیتے ہیں جبکہ سینچری راہیگاں چلی جاتی ہے، ہمیشہ ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران خوشدل شاہ نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں خوشدل شاہ فینز کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا تھا۔
مزید پڑھیں: "میں تمہیں مار دوں گا" بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز بارے نازیبا الفاظ ادا کیے، پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا۔
منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مذید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی، بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔