میاں چنوں کی مشہور برفی کی دوکان ایف بی آر نے سیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
غلام حیدر : مشہور زمانہ خوشی برفی والوں کا مبینہ طور پر سیل پوائنٹ ایف بی آر والوں نے سیل کر دیا
مبینہ طور پر چیف کمشنر آر ٹی او ملتان نے ایف بی آر کی شرائط پوری نہ کرنے پر خوشی سویٹ سیل کردیا، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خوشی سویٹ کی روزانہ لاکھوں اور ماہانہ کروڑوں روپے کی سیل ہیں خوشی سویٹ مالکان اپنی سیل کمپیوٹرائزڈ نہیں کرتے مبینہ طور پر جب تک خوشی سویٹ والے ایف بی آر کے طریقے کے مطابق اپنی روزانہ ماہانہ کی آمدن ان ریکاڈ نہیں کرتے سیل پوائنٹ بند رھے گا
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوشی سویٹ ایف بی آر
پڑھیں:
میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے میاں اظہر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے دورانِ ملاقات حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کے لیے دعائے فاتحہ کی۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر مرحوم ہمارے بزرگ تھے، جماعت اسلامی سے میاں اظہر مرحوم کا بہت پرانا تعلق تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کا قاضی حسین احمد صاحب سے بھی ذاتی تعلق تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، چیزیں طے کرنا پڑیں گی، آئین و قانون کو سامنے رکھنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ سب کو آئین کے فریم ورک میں رہ کرکام کرنا ہوگا، بیٹھ کر طے کرنا ہوگا ملک نے ایسے ہی چلنا ہے یا بہتری کی طرف جانا ہے۔