چائے کی قومی درآمدات میں جنوری کے دوران 8.44 فیصد تک کمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)چائے کی قومی درآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 8.44 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.1 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ جنوری 2024 میں چائیکی ملکی درآمدات کا حجم 15.
(جاری ہے)
اس جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 1.3 ارب روپے یعنی 18 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درا مدات
پڑھیں:
کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
کراچی(نیوز ڈیسک) میں ایک ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کردیے گئے ہیں۔
کمشنر کرچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ شہر میں 1 ہفتے میں 167روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کیے گئے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق روڈ سائیڈ تجاوزات پر قائم ہوٹلوں کے خلاف کارروائی اور روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے ڈی سیل کرنے پر مالک کو گرفتار اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز بند ہوٹلوں کو ڈی سیل کرنے تک سخت مانیٹرنگ کریں، ڈی سیل کرنے پر قواعد اور پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔