اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کی اصل وجہ بے نقاب کردی۔

تفصیل کے مطابق خاتون  صحافی نے سوال کیا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں لیکن اس کے باوجود ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، اس کی وجوہات کیا ہیں۔

اس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان احمد شریف نے بتایاکہ دہشتگردوں کے خلاف فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ قوم بھی  لڑتے ہیں، ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا جس کے 14 نقاط تھے ۔

نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی،ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے بتایاکہ افغانستان سے دہشتگردوں کو سپیس مل رہی ہے ، وہ چاہے علاقائی تنظیمیں ہوں یا عالمی ، ہمارے پاس شواہد ہیں، وہاں ان کے مراکز ہیں، لیڈر شپ موجود ہے ، تربیت ہورہی ہے ، ریکروٹمنٹ مل رہی ہے ،  افغانی یہاں ( پاکستان میں )آکر خودکش حملوں میں اڑنے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان سے  اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد نائٹ وژن ڈیواٗسز بھی ان تنظیموں کے ہاتھ لگی ہیں جس سے ان کو مدد ملی ۔ 

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 180  آپریشن کررہی ہیں، پاکستان میں سمگلنگ ، منشیات فروشی اور غیرقانونی دھندوں میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائیاں بھی ہورہی ہیں اور وہ بھی ایسی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں تاکہ بے امنی پیدا ہو اور وہ اپنا مقصد حاصل کرسکیں۔ 

 پی ٹی آئی کو فرد واحد کو بچانے کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے: عظمٰی بخاری 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

لاہور  میں داتا دربار  پر  میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار

وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتیں مانگنے کی خبروں کی بھی تردید کی اور کہاکہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور رہے گی، پیپلز پارٹی نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اسی لیے اچھے وقت میں نہيں چھوڑيں گے، اب حکومت کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی
  • ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی
  • شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • بھارت دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا:پاکستان
  • بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں، پاکستان
  • ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب, 3 سابق اعلی افسر گرفتار
  • صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ناپاک منصوبہ ناکام بنانے پر قوم کو فخر
  • پاکستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشتگرد ہلاک
  • چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،مزید مہنگی
  • پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ دنیا میں امن کیلئے لڑ رہا ہے، سرنڈر کرنا ہماری ڈکشنری میں نہیں: بلاول