کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دشمن طاقتیں حالات کو خراب کرنا چاہتی ہیں کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ اگر اس شہر کے لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے تو یہ ملک ترقی کریگا، میں نے اپنے بلوچ بھائیوں کو گورنر ہاؤس میں افطار پر دعوت دی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کیلئے حکومت اور اس کے اتحادی رات دن کام کررہے ہیں، دشمن طاقتیں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری پی آئی بی کالونی میں عوام کے درمیان کی انکے ہمراہ رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار، پارٹی کارکنان، عہدیدار اور عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بناکر دینے کا وعدہ کیا گیا ہم نے ایسا وعدہ کبھی نہیں کیا لیکن پچاس ہزار طلبا کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں حالات کو خراب کرنا چاہتی ہیں کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ اگر اس شہر کے لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے تو یہ ملک ترقی کریگا، میں نے اپنے بلوچ بھائیوں کو گورنر ہاؤس میں افطار پر دعوت دی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس شہر کے لیے ترقیاتی کام کروانے ہیں، سڑکیں اور گلیاں اعلیٰ معیار کی ہوں، گھروں میں پینے کے پانی اور گیس کی فراہمی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر میں لوگ منشیات، گٹکے کے عادی بنتے جارہے ہیں، ہمیں انہیں آئی ٹی اور ہنر سکھا کر پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی چیز سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے نہ پھیلائیں کیونکہ اس سے ملک اور افواج کو نقصان پہنچتا ہے۔ کامران ٹیسوری نے وعدہ کیا کہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران خان ٹیسوری نے گورنر سندھ کہ دشمن کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کرینگے: کامران مرتضیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا کہ ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
دوسری جانب ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ 3 مہینے پہلے بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کو مسلسل پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک اتحاد کی شکل میں ایک ہی پیج پر آجائیں ، اس پیغام کو جے یو آئی نے ویلکم کیا مگر اپنے کچھ تحفظات بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے جو باہمی اعتماد کے لئے ضروری تھے مگر ہمیں اس کا جواب ہی نہیں ملا۔
حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
مزید :