سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 4700کا اضافہ، موجودہ قیمت کیا ہوگئی ؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 14ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4030 روپے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاو 46 ڈالر اضافے سے 2988 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونے کی فی تولہ قیمت
پڑھیں:
ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کو 46.73 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق 61 یونٹس کے ملبےکی فروخت کیلیے ریزرو پرائس45.817 ارب روپے رکھی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ریزرو پرائس اسٹیٹ بینک کے ماہرین نے مقرر کی تھی۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس میں جامشورو بلاک ون ٹو، گدو ٹو، سکھر کے پلانٹس شامل ہیں۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس میں کوئٹہ، مظفر گڑھ بلاک ون اور بلاک ٹو فیصل آباد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے حکومت کو تین غیر فعال پاور پلانٹس کیلئے مایوس کن ردعمل کا سامنا حکومت نے 450 میگا واٹ کا روش پاور پلانٹ حاصل کرلیااعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کے ملازمین کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کیا ہے، ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے پر سالانہ اربوں روپے کا خرچہ ہو رہا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کی فروخت کا فائدہ بجلی صارفین کے بلوں میں بھی ہو رہا ہے، ان تمام سرکاری پلانٹس کے کپیسٹی چارجز بجلی کے بلوں میں شامل تھے۔