عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنے مداحوں کو ان کی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز دیا جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو 13 مارچ کو ممبئی میں ایک پری برتھ ڈے ملاقات کے دوران میڈیا سے متعارف کرایا۔
ممبئی کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے غیر رسمی ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر پر گفتگو کی اور پھر سب کو اپنی گرل فرینڈ ’گوری‘ سے ملوایا۔
اس موقع پرعامر اور گوری میڈیا کے ساتھ بیٹھے تھےجب انہوں نے اپنی کہانی شیئر کی عامر خان نے بتایا کہ وہ گوری کو 25 سال سے جانتے ہیں اور گزشتہ 18 ماہ سے ایک رشتہ میں ہیں۔
گوری سپراٹ کا نام منظر عام پر آنے کے بعد انٹرنیٹ پر ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسی شہر میں گزارا ہے۔ وہ ریٹا سپراٹ کی بیٹی ہیں، جو بنگلور میں ایک سیلون کی مالک تھیں۔
گوری نے اپنی تعلیم بلیو ماؤنٹین اسکول سے حاصل کی اور 2004 میں لندن کی یونیورسٹی آف آرٹس سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ایف ڈی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ ممبئی میں بی بلنٹ سیلون چلا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گوری کا ایک چھ سالہ بچہ بھی ہے۔
عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھتے ہوئے کہا کہ گوری ان کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ پریس میٹ کے دوران، عامر خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ”دیکھا، کچھ بھی پتہ نہیں چلنے دیا میں نے تم لوگوں کو!“
عامر خان نے مزید بتایا کہ گوری کچھ عرصہ تک بنگلورو میں رہتی تھیں، جس کے باعث وہ میڈیا کی نظروں سے دور رہ کر اپنی ملاقاتیں رکھتے تھے۔حال ہی میں، عامر خان نے گوری کو اپنے بچوں، خاندان اور اپنے دہائیوں پرانے دوستوں، شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملوایا۔ 12 مارچ کو سلمان خان اور شاہ رخ خان نے عامر خان کے گھر آ کر گوری سے ملاقات کی۔
عامر خان نے اپنے نئے رشتہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس رشتہ کو 18 ماہ تک عوامی توجہ سے دور رکھا۔آج عامر خان اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس خاص دن کے موقع پر ایک فیملی ڈنر کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں گوری سپراٹ بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے اپنی
پڑھیں:
چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے؛ خواجہ آصف
ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، پاکستان پر کوئی حملہ ہوا تو پھر جنگ ہی ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے، بھارت جو کرے گا اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کو تنازع بنانا پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتا ہے، دنیا کواس بات کی فکرہونی چاہیے کہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔
بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہو تو ظاہر ہے پھر جنگ ہوگی، بھارت کوپیغام ہے ہمارے مسائل بہت سنجیدہ ہیں، انہیں مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں، چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی توجہ دنیا کے فلیش پوائنٹس پر ہے، اگر وہ مداخلت کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔