وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ ہوگیا، قلمدان بھی تفویض ہوگئے۔
 حلف لینے والوں میں وفاقی وزیر عمران شاہ، دو وزراء مملکت ارمغان سبحانی اور ڈاکٹر شذرہ منصب شامل ہیں۔
 قائم مقام صدر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے تینوں وزراء سے ایوان میں صدر میں عہدے کا حلف لیا، تینوں وزراء کو وزیر اعظم نے قلمدان بھی تفویض کردیئے ہیں، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
 سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ ،چودھری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی و ترقی، ڈاکٹر شذرہ منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا۔
 واضح رہے کہ شہباز کابینہ 54 رکنی ہو گئی ہے جس میں 31 وفاقی وزراء، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-2
استنبول (صباح نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسٹینڈنگ کمیٹی فار اکنامک اینڈ کمرشل کوآپریشن آف دی آرگنائزیشن آف دی اسلامک کوآپریشن (COMCEC) کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر استنبول میں ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو بڑھانے کی اپنی حکومت کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ تجارتی مذاکرات کے آئندہ دور کے دوران پاکستان کی تجاویز کا احسن طریقے سے جائزہ لے گا۔
استنبول: وفاقی وزیر تجارت جام کمال ترکیہ ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کر رہے ہیں