معروف بھارتی اداکار 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سینیئر بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد، دیب مکھرجی، 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: "ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں"۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔
دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں "تو ہی میری زندگی"، "دو آنکھیں"، "باتوں باتوں میں"، "جو جیتا وہی سکندر" اور "کنگ انکل" شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 1983 میں "کراٹے" نامی فلم کی ہدایتکاری کی، جس میں متھن چکرورتی، کاجل کرن اور یوگیتا بالی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
دیب مکھرجی کا تعلق مشہور مکھرجی خاندان سے تھا۔ وہ فلم ساز آشوتوش گواریکر کے سسر اور معروف بالی وڈ اداکارائیں کاجول اور رانی مکھرجی کے چچا تھے۔ ان کی والدہ، ستی دیوی، مشہور اداکار اشوک کمار، انوپ کمار اور کشور کمار کی واحد بہن تھیں۔ دیب کے بھائی، فلمساز شومو مکھرجی، نے بالی وڈ اداکارہ تنوجا سے شادی کی، جو کہ کاجول کی والدہ ہیں۔
خاندانی افراد اور قریبی دوستوں، بشمول کاجول، رانی مکھرجی، جیا بچن، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ہریتھک روشن اور دیگر نے دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دیب مکھرجی
پڑھیں:
ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
ایرانی بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ نسیم ایرانی نے اپنی غیر معمولی مہارت سے بالی ووڈ اسٹار کاجول میں ایسا روپ بدلا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور صرف چند دنوں میں تقریباً 3 کروڑ ویوز اور 10 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کر چکی ہے۔
ویڈیو میں کمال تبدیلیانسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کا آغاز نسیم کے میک اپ کے بغیر چہرے سے ہوتا ہے، اور پھر قدم بہ قدم تبدیلی دکھائی جاتی ہے۔ کمال مہارت کے ساتھ انہوں نے نہ صرف کاجول کے مشہور انداز بلکہ ان کے تاثرات تک کی درست نقل کی۔ یہ ویڈیو فلم’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ایک گیت کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی۔
ویڈیو کے کیپشن میں نسیم ایرانی نے لکھا کہ آج کاجول بننے کی کوشش کی… کیا کامیاب رہی یا مزید پریکٹس کی ضرورت ہے؟
View this post on Instagram
A post shared by NASIM IRANI|نسیم ایرانی (@ncmmua)
سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پلویڈیو دیکھنے والوں نے نسیم کی صلاحیت کو حیران کن قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا آپ کاجول سے بھی زیادہ کاجول لگ رہی ہیں، کمال کا کام!
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ جادوگری ہے، صدیوں پہلے ہوتی تو لوگ واقعی یقین کر لیتے۔
جبکہ بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کسی AI یا ایڈیٹنگ سے بھی زیادہ حقیقت پسندانہ لگ رہی ہے۔
صرف میک اپ کے ذریعے کمال مشابہت پیدا کرنے کی نسیم کی مہارت نے انہیں انٹرنیٹ پر سنسنی بنا دیا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو حیران کر رہی ہے اور بالی وڈ فینز کمنٹس میں تعریف کے انبار لگا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ کاجول دلچسپ و عجیب میک اپ میک اپ آرٹسٹ نسیم ایرانی