وفاقی کابینہ میں 3وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
حلف لینے والوں میں عمران شاہ، دو وزراء مملکت ارمغان سبحانی ، ڈاکٹر شذرہ منصب شامل
54رکنی شہباز کابینہ میں 31وزرائ، 11وزرائے مملکت، 4مشیر اور 8معاون خصوصی شامل
وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ ہوگیا، قلمدان بھی تفویض ہوگئے ۔حلف لینے والوں میں وفاقی وزیر عمران شاہ، دو وزراء مملکت ارمغان سبحانی اور ڈاکٹر شذرہ منصب شامل ہیں۔قائم مقام صدر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے تینوں وزراء سے ایوان میں صدر میں عہدے کا حلف لیا، تینوں وزراء کو وزیر اعظم نے قلمدان بھی تفویض کردیئے ہیں، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ ،چودھری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی و ترقی، ڈاکٹر شذرہ منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا۔واضح رہے شہباز کابینہ 54 رکنی ہو گئی ہے جس میں 31 وفاقی وزرائ، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔