آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد میں پاکستان کی تعریف کی: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لئے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد بہت بہترطورپررہا اور آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لئے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی جنیوا کانفرنس میں شرکت انقلابی نتائج مرتب کرے گی۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2025ء) چوہدری سالک حسین اقوام عالم کو پاکستانی ٹیلنٹ کی طرف متوجہ کروانا وزارت کا بنیادی مقصد سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پریس ریلیز میں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی معیشت کے لیے کی رول ثابت ہوگا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر پاکستانی ایمبیسی میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کا تقرر چوہدری سالک حسین کا وژن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں ٹھوس ریفارمز تاریخی کارکردگی ہے۔ اتحادی حکومت مسائل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔