پشاور: پادری کے قتل میں ملوث ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پادری کے قتل میں ملوث ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ
ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری 2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا، واقعہ کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دی جو گزشتہ روز خارج ہوئی ہے، عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کو
پڑھیں:
بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی، بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قیوم آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا کیس میں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا۔
متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔
پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزم اپنا اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔