نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے، انہوں نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے، ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔