“علیحدگی پسندمنصوبہ” لائی چھینگ ڈہ ” کی ” جعلی جمہوریت کو بےنقاب کرتا ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
“علیحدگی پسندمنصوبہ” لائی چھینگ ڈہ ” کی ” جعلی جمہوریت کو بےنقاب کرتا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز)تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘تائیوان ایک خود مختار اور جمہوری ملک ہے۔’ “جمہوریت” ایک ایسا لفظ ہے جس کے بارے میں لائی چھینگ ڈہ اکثر بات کرتے ہیں ، لیکن جو وہ کرتے ہیں وہ بالکل غیر جمہوری ہے۔ جمہوریت عوام کے حقوق کے لئے ہونی چاہیے، اس کے برعکس نہیں۔
گزشتہ سال مئی میں اقتدار میں آنے کے بعد سے لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ نے انتظامی، عدالتی اور رائے عامہ کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان میل جول اور تبادلوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان “ڈی کپلنگ” کو زبردستی آگے بڑھایا، جو تائیوان کے عوام کے امنگوں کے خلاف ہے۔
تائیوان جزیرے میں رائے عامہ نے تنقید کی ہے کہ لائی چھینگ ڈہ کے “علیحدگی کے حصول” کے عمل کی وجہ سے ، آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان تبادلوں میں “بڑی رکاوٹ” کا دور آ گیا ہے۔
حال ہی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی انتظامیہ نے تائیوان کے سرکاری افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ چائنیز مین لینڈ میں ڈومیسائل نہ کرانے اور مین لینڈ شناختی کارڈ استعمال نہ کرنے پر ‘تحریری گارنٹی ‘ جمع کرایں۔
تائیوان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ لائی چھینگ ڈہ اقتدار میں آنے کے بعد عدالتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے اندر مخالفین بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں مصروف ہیں۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) نے جمہوریت کو اپنی پارٹی کے ذاتی مفادات کا آلہ بنا لیا ہے، جو اس کی “آمرانہ” فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔
لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ کی “جعلی جمہوریت اور حقیقی آمریت” کا کھیل تائیوان کے عوام یا بین الاقوامی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ جہاں تک “علیحدگی کے لئے ایکشن پلان” کا تعلق ہے جو عوام کی خواہشات کے خلاف ہے اور غیر جمہوری ہے، اسے لامحالہ تاریخ کے پہیے سے کچل دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔