طورخم سرحد پرکشیدگی، تجارتی گزرگاہ آج 23 ویں روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث تجارتی گزر گاہ آج 23 ویں روز بھی بند ہے۔کسٹم حکام کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ طورخم سرحدی سے تجارتی گزرگاہ کے علاوہ پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ تجارتی گزرگاہ کی بندش سے یومیہ اوسطاً 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔ادھر جرگہ ممبر کے مطابق پاک افغان جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کا معاہدہ برقرار ہے، جرگہ مذاکرات کی بحالی کے لیے افغان جرگہ قیادت سے رابطے میں ہیں۔واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے، پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے لیے جاسوسی ثابت ہونے پر قطر نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈرفورس کے اہلکار نے بین الاقوامی بارڈرکراس کیا جس پر پنجاب رینجرز نے اسے حراست میں لے لیا۔
بھارتی فوج کی 182 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ سرحد کے قریب کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ موجود تھا، وہ آرام کرنے کے لیے سایہ دار جگہ کی طرف بڑھا اور غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
بھارتی اہلکار مکمل وردی میں تھا اور اپنی سروس رائفل بھی اس کے ساتھ تھی۔
اس حوالے سے پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ جاری ہے، پاکستان رینجرز کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت بی ایس ایف پاکستان پاکستان رینجرز گرفتار