کراچی: مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بزرگ خاتون جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جب کہ متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک نجی این جی او کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، تقسیم کے آغاز سے قبل ہی خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، حکام کی جانب سے جیسے ہی آفس کا گیٹ کھولا گیا تو بڑی تعداد میں خواتین اندر کی جانب بھاگیں۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران بھگدڑ کے باعث کچھ خواتین زمین پر گر گئیں، زمین پر گرنے سے 4 سے 5 خواتین زخمی ہوئی۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ ایک ضعیف خاتون کے اوپر سے لوگ بھاگ کر گئے جس کے نتیجے میں وہ ضعیف خاتون جاں بحق ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے کہا کہ نجی این جو او کی جانب سے پارک میں راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔
ریسکیو حکام کی جانب سے جاں بحق خاتون کی لاشن کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ وقوعہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
لاہور:چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔
ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔