ن لیگ نے پی پی سے سندھ میں پاور شیئرنگ میں حصہ مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ دہرا دیا۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے گزشتہ روز ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی نے پنجاب میں 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈز دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ بل پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا، پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات دیکھنے کےلیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے وفد میں شامل رہنماؤں نے گلہ کیا کہ پیپلز پارٹی تنقید بھی کرتی ہے اور فنڈز بھی برابر کے مانگتی ہے۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کی کہ کابینہ میں شامل ہونے کی صورت میں ان کی محرومیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات دیکھنے کےلیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں ن لیگ کی جانب سے ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے پیپلز پارٹی مسلم لیگ
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔
حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔
سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔