منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد دوبارہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
باوثوق ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ ان افراد کو 18 مارچ 2025ء کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ ان افراد کو 18 مارچ 2025ء کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر شامل ہیں اور طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں۔
اسی طرح صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں اور 14 مارچ 2025ء کو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں جبکہ جے آئی ٹی نے اب علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے اور ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ جے آئی ٹی بذریعہ نوٹیفکیشن F.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منفی پروپیگنڈے نوٹس جاری جے ا ئی ٹی جے آئی ٹی افراد کو ئی ٹی نے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے 13 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان میں مدِ مقابل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے تمام میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد