شام پر قابض باغیوں کا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
الجزیرہ کے مطابق شامی باغیوں نے کل دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کے دستوں نے حمص کے دیہی علاقوں میں سرحد پار کر کے شامی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جارحیت پر چپ کا روزہ رکھنے والے دمشق پر قابض باغیوں نے کہا ہے کہ ان کی فوج سرحد پر لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی فورسز کے خلاف فوجی کارروائی کر رہی ہے۔ شام پر حکمران باغیوں کی وزارت دفاع نے حزب اللہ کی فورسز کے ساتھ تصادم کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی کی سرحد پر ہمارے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہم نے حزب اللہ کے دستوں کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق شامی باغیوں نے کل دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کے دستوں نے حمص کے دیہی علاقوں میں سرحد پار کر کے شامی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے اندر ہونے والے کسی بھی واقعے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں القصر شہر میں لبنانی حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان نے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے خلاف کارروائی پر زور ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تحریر الشام فورسز اور اس کے اتحادیوں کے قبضے کے پہلے دن سے ہی صیہونی فوج نے شام میں مختلف مقامات کو روزانہ اپنے فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے، لیکن دمشق حکومت نے اب تک اسرائیل کی جارحیت پر نہ زبان کھولی ہے اور نہ ہی کوئی جواب دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حزب اللہ کے
پڑھیں:
آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا، ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دینا کھیل کی روح کے خلاف ہے۔