علیمہ خان سمیت 16 افراد کی کل جے آئی ٹی دوبارہ طلبی کے نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 16 افراد کو 18مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی‘ خالد خورشید‘ میاں اسلم اقبال‘ حماد اظہر‘ عون عباس پبی‘ شہباز شبیر‘ شیخ وقاص اکرم‘ تیمور اسلم‘ اظہر مشوانی‘ صبغت اﷲ ورک‘ نعمان افضل‘ جبران الیاس‘ سلمان رضا‘ زلفی بخاری‘ موسیٰ ورک‘ علی ملک کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر ‘ رؤف حسن ‘ شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان 14 مارچ کو طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں۔ پی ٹی آئی افراد کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جے آئی ٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے.(جاری ہے)
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاﺅ الدین، گجرات، قصور اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش ہونے کی توقع ہے مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے. آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہوئی.