سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ’سعودی آرکیٹیکچر میپ‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا، جو مملکت کی متنوع جغرافیائی اور ثقافتی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس منصوبے میں 19 مختلف طرز کی تعمیرات شامل کی گئی ہیں، جو نہ صرف ماضی کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے بلکہ مستقبل کے جدید شہری ڈھانچے کو ہم آہنگ بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت پائیدار اور ثقافتی لحاظ سے منفرد شہروں کی تعمیر کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

شہزادہ محمد بن سلمان، جو کہ سعودی آرکیٹیکچر کے ڈیزائن گائیڈ لائنز کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مملکت کے بھرپور ثقافتی ورثے اور جدید تعمیراتی رجحانات کے درمیان ایک توازن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’سعودی عرب میں آج یوم پرچم منایا جا رہا ہے‘

ان کے بقول، سعودی فنِ تعمیر ایک منفرد امتزاج ہے، جو نہ صرف ثقافتی پہچان کو مضبوط کرتا ہے بلکہ شہروں کی کشش میں اضافہ بھی کرتا ہے۔ اس کے ذریعے سیاحت کو فروغ ملے گا، اور تعمیرات و میزبانی کے شعبے بھی مستفید ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق، اس منصوبے کے معاشی اثرات بھی نمایاں ہوں گے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ اقدام 8 ارب ریال سے زائد کی معاشی قدر پیدا کرے گا اور شہری ترقی اور تعمیراتی منصوبہ بندی سے جڑے 34 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا۔

اس سے مقامی معماروں، انجینئرز اور ماہرین کو عالمی معیار پر کام کرنے کا موقع بھی ملے گا، جبکہ سعودی عرب کے تعمیراتی شعبے میں جدید رجحانات کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

اس منصوبے کو 3 بنیادی تعمیراتی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں روایتی، عبوری، اور جدید طرزِ تعمیر شامل ہیں۔ منصوبے کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس کے تحت مقامی تعمیراتی مواد کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ مالکان اور ڈویلپرز کو اضافی مالی بوجھ سے بچایا جا سکے، اور تعمیراتی شعبے میں پائیداری اور ماحولیاتی توازن کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا پائیدار آبی تحفظ کا ماڈل عالمی سطح پر قابل تحسین

ابتدائی طور پر اس منصوبے کو الاحساء، الطائف، مکہ مکرمہ اور ابہا میں نافذ کیا جائے گا، جس کے بعد مملکت کے دیگر شہروں میں اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ سعودی آرکیٹیکچر میپ میں شامل 19 تعمیراتی طرز مملکت کے مختلف ماحولیاتی اور ثقافتی رنگوں کی جھلک پیش کرتے ہیں، جن میں نجدی، حجاز، ساحلی، پہاڑی طرزِ تعمیر شامل ہیں۔

اس منفرد شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے ماہرین، ڈیزائنرز، اور سرکاری و نجی ادارے مل کر کام کریں گے، تاکہ سعودی شہروں کی ایک مضبوط اور پائیدار معمارانہ پہچان قائم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں امریکا اور روس کے درمیان اہم مذاکرات شروع

اس منصوبے کے موثر نفاذ کے لیے حکومتی اداروں، انجینئرنگ دفاتر اور ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز کے درمیان مربوط اشتراک کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، معماروں اور ڈیزائنرز کے لیے خصوصی اسٹوڈیوز اور تربیتی پروگرام متعارف کرائے جا رہے ہیں، تاکہ سعودی شہری منظرنامہ جدید تقاضوں اور پائیداری کے اصولوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

saudi architecture map تعمیرات سعودی آرکیٹیکچر میپ سعودی عرب محمد بن سلمان وژن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعمیرات وژن کہ سعودی کے لیے

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق

سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق  نے  پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
 

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

متعلقہ مضامین

  • تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا