عیدالفطر کے موقع پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے امکانات معدوم، بلیک میں فروخت شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)عیدالفطرپر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ،رمضان کے مقدس مہینےمیں لوگوں اور بالخصوص بچوں کی عید پر نئے نوٹوں کیساتھ عیدی کا انتظار اورامیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے ۔
کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ عید پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی معدوم ہیں، تاہم سٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ کرنسی ڈیلرز کے پاس نئے نوٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم ذرائع کے مطابق کرنسی ڈیلرز نے بھی نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت کی تیاریاں شروع کردیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 2026 میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے شروع ہوں گے۔
یہ پاکستان کا 2016 کے بعد انگلینڈ کا چوتھا ٹیسٹ دورہ ہوگا، جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 29ویں دوطرفہ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز 1954 میں کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں